شنگھائی اجلاس،ڈنرہال میں اکھٹےداخل،مصافحہ نہ کرسکے

 بشکک(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی شنگھائی تعاون تنظیم کےاجلاس کے موقع پر کرغیزستان کے صدر کی جانب سے دیے گئے عشائیے

میں روسی صدر پیوٹن سے غیررسمی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔

وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک ساتھ ڈنر ہال میں داخل ہوئے لیکن عمران خان اور نریندرمودی نے ہال میں داخل ہوتے ہوئے آپس میں کوئی مصافحہ نہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دوسرے ملکوں کے سربراہان سے مصافحہ کیا۔عمران خان ہال کے ایک کونے اور نریندر مودی دوسرے کونے میں موجود رہے۔

کرغیزستان کے دارالحکومت بشکک روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایس سی او اجلاس کا مقصد خطے کی اقتصادی حالت کے اقدامات کا جائزہ لینا ہے۔

انہوں نےکہا کہ چند روز قبل او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس ہوا تھا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی تجاویز ایس سی او لیڈر شپ کے سامنے رکھی جائیں گی جس پر وہ فیصلہ دیں گے۔