بنارسی ٹھگوں کا ٹولہ عمران کی کردار کشی کررہا ہے

اسلام  آباد(ویب ڈیسک،فوٹوفائل )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ   ٹھگوں کا ٹولہ 

کس منہ سے عمران خان کے خلاف زبان درازی کررہا ہے، مریم صفدر ’’کیا پدی کیا پدی کا شوربہ‘‘ہوش کے ناخن لیں،

یہ بات انہوں نے یہاں پریس کانفرنس کےدوران کہی،انہوں نے کہا کہ  مریم صفدر کےغرور  کی سزا یہ ہے کہ ان کا والد جیل میں ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا  ہےبجٹ عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے۔ بجٹ  میں کچھ کڑوی گولیاں  ہیں لیکن آرام ضرور آئے گا۔ گاسب  کو آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر اپنے اعمال کا حساب دینا ہوگا، عمران خان کی قومی خزانہ لوٹنے والوں کے بارے میں پیشگوئیاں  آج سچ ثابت ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز کو حتمی شکل دی جارہی ہے، آئندہ ہفتے کمیشن کے سربراہ کا اعلان کریں گے، کمیشن کو خود دیکھنے کا مطلب یہ نہیں کہ انکوائری کمیشن کی نگرانی وزیراعظم کریں گے۔

فردوس عاشق اعوان  بنارسی ٹھگوں کا ٹولہ کیسے عمران خان کی کردار کشی کررہا ہے۔ شریف خاندان   نے نشان عبرت بن کر بھی کچھ نہیں سیکھاشریف خاندان نے ذاتی مفادات اور کاروبار کیلئے سرکاری وسائل کا بے دریغ  استعمال کیاجن بچوں کیلئے نواز شریف نے بیرون ملک جائیدادیں بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو اپنے اعمال کا حساب دیناہے، گلے سڑے نظام سےگند صاف کریں گے تو عمران خان کا مشن پورا ہوگا۔ وزیراعظم کا استحقاق ہے جب چاہیں قوم سےخطاب کرسکتے ہیں۔