پی ایس ایل 5 پاکستان میں ہو گا،پی سی بی کا بڑا اعلان

لاہور(رنگ نواسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے شائقین کرکٹ کو خوشخبری سنائی ہے  کہ اگلے برس پی ایس ایل فائیو کے

تمام میچز پاکستان میں ہوں گے جس کے لیے چار اسٹیڈیمز کو شارٹ لسٹ بھی کر لیا گیا ہے۔

جمعرات کو لاہور میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے احسان مانی کا کہنا تھا کہ  لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز میں پچھلے ایڈیشنز کی وجہ سے کام ہو چکا ہے جبکہ ملتان اور راولپنڈی کے اسٹیڈیمز میں پی سی بی خطیر رقم خرچ کر رہا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ اگلے سال ایشیا کپ کا انعقاد پاکستان میں ہی کروانے کا خواہش مند ہے تاہم اگر کسی ٹیم کو اعتراض ہوا تو متحدہ عرب امارات میں بھی ایونٹ کروانے کا آپشن موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان کو بنگلہ دیش اور سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کرنی ہے ں جو آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہیں، ہم اس کوشش میں ہیں کہ میچز پاکستان میں ہوں اور اس حوالے سے مثبت پیش رفت ہو گی۔