
لاہور (ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان ناقص پالیسیوں اورانتقامی سیاست کے باعث ہٹ وکٹ ہو چکے ہیں اورجلد
انجام کو پہنچنےوالے ہیں۔عمران خان نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے،
کو ٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سےگفت گوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ، ہم نےآئی ایم ایف کو خیر بادکہا۔عمران خان کشکول لیکر ان کے پاس چلے گئے،،ہمارے دور میں مودی اور واجپائی پاکستان آئے۔
جیل میں نوازشریف سےوالدہ شمیم بیگم ، بیٹی مریم نواز اور چھوٹے بھائی شہبازشریف نے بھی ملاقات کی جبکہ مریم نواز ،عباس شریف کے بیٹے اورنوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان شاہدخاقان عباسی،سردارایازصادق،خواجہ آصف اوردیگرنےبھی ملاقاتیں کیں۔
نوازشریف نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے عمران خان کو منہ نہیں لگایا ،وہ ان کا فون سنتا ہے نہ حلف برداری میں بلاتا ہے ،آصف زرداری اور حمزہ کی گرفتاری پر ان کا کہنا تھا کہ بلا وجہ گرفتاری کے بارے میں عوام جانتے ہیں۔














