حکومت احتساب کوبطورہتھیاراستعمال کررہی ہے

سابق وزیراعظم نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے پی ٹی آئی حکومت احتساب کوبطورہتھیاراستعمال کررہی ہے، پی ٹی آئی کی کمزورحکومت

کیسے کچھ حاصل کرسکتی ہے.

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر  گرفتاریوں اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ مشرف اورضیاالحق بھی فارمولے سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں  کرسکےتھے، پی ٹی آئی کی کمزورحکومت کس طرح  کچھ حاصل کرسکتی ہے؟

بختاوربھٹو نے کہا کہ گرفتاریوں میں دیگر عوامل بھی کار فرما ہیں، متحدہ اپوزیشن پی ٹی آئی کی نااہل حکومت کیخلاف تحریک کے لیے تیارتھی، سیاسی رہنماؤں کوایک کے بعد ایک کرکے جیل میں ڈال دیا گیا۔

بختاور بھٹو کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کے بیرون ملک اثاثے ظاہرہوئے لیکن نیب نے ایکشن نہیں لیا، پرویزخٹک، وزیراعظم کی بہن کو بھی ایسے ہی الزامات کا سامنا ہے، جہانگیر ترین پر بھی یہی الزامات ہیں۔