
مانچسٹر (رنگ نوڈاٹ کام)انگلیںڈ اور ویلز میں جاری بارہویں کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے
پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 89رنز سے شکست دے دی۔
مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا ۔بھارت کی جانب سے روہت شرما اور کے ایل راہل نے پاکستانی بولرز کا اعتماد سے سامنا کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 136 رنز بنائے۔ راہل57رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ روہت شرما 140 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے۔ انہوں نے 85 گیندوں پر 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے اپنے کیرئیر کی 24ویں سنچری بنائی۔ ویرات کوہلی 314 77 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے۔
محمد عامرنے 3 جبکہ وہاب ریاض اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں امام الحق اور فخر زمان پر مشتمل اوپننگ جوڑی ایک بار پھر ناکام رہی، امام الحق صرف 7 رنز بنا کر چلتے بنے۔ پھر بابر اعظم اور فخر امام نے محتاط مگر سست بیٹنگ کرتے ہوئے اننگز کو سنبھالا اور اسکور کو 117 تک لے گئے۔ اس موقع پربابر اعظم 40 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔9 رنز کے اضافے سے فخر زمان بھی چلتے بنے۔انہوں نے 62 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد حفیظ 9 اور شعیب ملک صفر پر آؤٹ ہوئے۔سرفراز احمد صرف 12 رنز پر آئوٹ ہوگئے۔ 35ویں اوور میں بارش کی وجہ سے ایک بار پھر میچ متاثر ہوا ،اس موقع پر گرین شرٹس نے 6وکٹ پر 166رنز بنالئے تھے،اسکے بعدجیت کےلئے پاکستان کو 40 اوورز میں 302 رنز بنانے تھے.
ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت اس موقع پر پاکستان کا سکور 6وکٹ پر 252 رنز ہونا چاہیے تھا۔پاکستان نے اننگز کے اختتام تک 40اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 212رنز بنائے اور بھارت نے میچ میں 89رنز سے فتح حاصل کر لی۔روہت شرما کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔














