
لاہور (ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ انہیں کسی چیز سے ڈرایا نہیں جاسکتا، ان کے جلسوں
اور ورکرزکنونشنز کا شیڈول تیار ہے۔ نیب اپوزیشن کونشانہ بنا رہا ہے
لاہور میں ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے اہل خانہ سےملا قات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ حق بات کرنے و الوں کوقید ، مقدمات اورسزاؤں سے ڈرایا جاتا ہے لیکن مجھے کسی چیز سے ڈرایا نہیں جا سکتا، سعد رفیق اور سلمان رفیق کی ضمانت کی بہت امید تھی مگررہنماؤں کوانتقام کانشانہ بنایاجارہاہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ،حکومت کوخواجہ سعدرفیق کی کامیابی ہضم نہیں ہوئی ان کی غلطی یہ ہے کہ انہوں نے نالائق اعظم کےخلاف دو بار الیکشن جیتا۔ سنتے آئے ہیں کہ قانون اندھا ہوتاہے لیکن نیب کے قانون کی بڑی بڑی آنکھیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ن لیگ نے عوامی مشکلات کو اجاگر نہ کیا تو یہ بھی عوام کے غصے کا نشانہ بنے گی۔ میں مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جتنی گھبراہٹ کا مظاہرہ کیا جارہا ہے اس کا صاف مطلب یہی ہے کہ انہیں بجٹ پاس کرانے میں سخت مشکل کا سامنا ہے۔
ایک سوال پر مریم نواز نے کہا کہ بہت سے معاملات پر بلاول بھٹو کےساتھ تفصیلی بات چیت ہوئی، شہباز شریف کی بھی اپوزیشن پارٹیز سے ملاقاتیں ہوئی ہیں احتجاج اور دیگر امور کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے بات چیت جاری ہے














