
اسلام آباد (ویب ڈیسک،فوٹو:فائل) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ عمران خان نےکراچی
سےکیا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا،عمران خان نے کراچی پیکج کا کہاکہ پیکج کے فنڈز دینے کا طریقہ ہی غیرقانونی ہے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے لئے خوشی کی بات ہے کہ میرے صوبے سے کسی کو وزارت ملی۔ امید کرتا ہوں کہ عمران خان نے کراچی سمیت پورے ملک سے جو وعدے کئے۔ وہ پورا کریں گے۔ عمران خان نے کراچی سے جو وعدے کئے، بدقسمتی سے ایک بھی پورا نہیں ہوا
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پورے ملک کی طرح کراچی کے ساتھ بھی دھوکا ہورہا ہے۔ ایم کیوایم کے دوستوں کیلئےخوش ہوں کہ ان کے پاس اضافی وزارت آگئی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کراچی کے لیے عمران خان نے ڈی سیلینیشن پلانٹ دینے کا وعدہ کیا، سندھ حکومت مدد کو تیار ہے مگر عمران خان پیچھے ہٹ گئے۔ کراچی کے لئے عمران خان نے کے فور منصوبے کی پوری فنڈنگ دینے کو کہا مگر وہ بھی نہیں ہوا۔




































