بھارت پاکستان سےمذاکرات کیلئے تیار

اسلام آباد( ویب ڈیسک )پاکستان کی جانب سے بارہا مذاکرات کی دعوت سے انکاری بھارت نے بلاخر اپنی میں نہ مانوں کی ضد

چھوڑدی  ہے ۔وزیراعظم عمران خان اوروزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے مودی کو تہنیتی خط کے جواب میں بھارت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہوگیا ہے۔

وزیر اعظم مودی کی جانب سے تہنیتی خط کے جواب میں کہا گیا ہے کہ بھارت امن اور ترقی کی خاطر پاکستان سمیت تمام ملکوں سے جا مع مذاکر ات کیلئے تیار ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے دوسری بار ملک کا وزیراعظم  منتخب ہونے پر  مودی کو مبارک باد کا خط بھیجا تھا جبکہ  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی  اپنے ہم منصب جے شنکر کو مبارک باد کا پیغام بھیجا تھا،جس کے جواب میں ویراعظم مود ی اورجے شنکر نے مذاکر ات اورامن کی بات کی ہے۔