
لاہور(ویب ڈیسک،فوٹو:فائل )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں ترقیاتی و فلاحی منصوبوں کا دائرہ کار وسیع کیا
جائے اور ان پر عملدرآمد کی رفتار تیز کی جائے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کی زندگی میں آسانی اور سہولیات کی بروقت فراہمی کو ہر قیمت پر ممکن بنایا جائے۔
ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال خصوصاً صوبے میں امن و امان اور عوام الناس کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے امور پر بات چیت ہوئی۔ملاقات میں چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کی شکایات کے ازالے کیلئے فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔




































