مریم فیصلوں کا احترام کریں، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(ویب ڈیسک ،فوٹو:فائل ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے

مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ فیصلوں پر ماتم کرنے کے بجائے ان کا احترام کریں۔

تقریب سےخطاب میں مشیراطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےکہاکہ میڈیا پر پبلک سروس میسج ایک ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا اب تک میڈیا پر پبلک سروس میسج کو اس طرح نشر نہیں کیا گیا جیسے کرنا چاہیے تھے۔ 

انہوں نے کہاکہ حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے پبلک سروس میسج چلائے،آزادی اظہار رائے ہرپاکستانی کا حق ہے۔حکومت پیغام کوہرشہری تک پہنچانے میں تعاون کر رہی ہے۔ کسی بھی معاشرے کی تعمیروترقی کو درست سمت میں اجاگر کرنا اہم ہے۔مثبت تشخص کو اجاگر کرنا میڈیا کی اہم ذمہ داری ہے۔

فردوس عاشق اعوان گزشتہ دور میں وزارت اطلاعات میں انفارمیشن ڈائریکٹوریٹ بنایا۔شعبہ اطلاعات میں جدت لانا صدر ڈاکٹر عارف علوی کا وژن ہے۔ماضی میں دنیا میں پاکستان کا منفی تاثر اجاگر کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پر میڈیا کی مدد سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ملک دنیا میں اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک حقوق اور فرائض برابر نہ ہو۔جب تک آجر اور اجیر کے درمیان اتفاق نہیں ہو گاتو بڑے فیصلے نہیں ہو سکتے۔پاکستان کو قائد کے خواب کی تعبیر دینا ہے،پاکستان کو ترقی یافتہ اور بہترین ملک بنانے کیلئے میڈیا کا تعاون درکار ہے۔