
کراچی(رنگ نوڈاٹ کام )سوناملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا،1800روپے اضافے سے فی تولہ سونا 77300روپےکا
ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 39ٖڈالراضافےکے بعد1381ڈالرہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا مہنگا ہونےکااثر پاکستان میں کراچی، اسلام آباد، لاہور،حیدرآباد، ملتان، سکھراور فیصل آبادکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی دیکھا گیا۔
ملکی صرافہ مارکیٹوں 1800روپےبڑھ کرسونےکےفی تولہ نرخ 77300روپے ہوگئےجبکہ 10گرام نرخ 1542روپے بڑھ کر66272روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئے۔فی تولہ چاندی 30روپے بڑھ کر910روپے تولہ ہوگئی ۔




































