
اسلام آباد(ویب ڈیسک )حیدرآباد اسٹیشن پر پیش آنے والے ٹرین حادثہ کی ابتدائی رپورٹ کےمطابق حا دثہ جناح ایکسپریس
کےڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیورز کی لا پروائی کے سبب پیش آیا ہے۔
سیکرٹری،چیئرمین وزارت ریلوے نے فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر ریلوے کو تحقیقات کا حکم دےدیا ہے،جبکہ وفاقی وزیر ریلوے کی جانب سے سی ای او ریلوے کو تحقیقاتی رپورٹ اگلے چوبیس گھنٹے میں مرتب کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
پاکستان ریلوے ٹرین حادثہ میں سیکرٹری،چئیرمین ریلویز کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شام تقریباً ساڑھے پانچ بجے حیدرآباد اسٹیشن پر کراچی سے لاہور جانے والی جناح ایکسپریس کا انجن کھڑی ہوئی ساہیوال کول سپیشل ٹرین کو پیچھے سے ٹکرا گیا۔ ٹکر ہونے سے جناح ایکسپریس کا انجن بری طرح تباہ ہوگیا جس سے ٹرین کا ڈر ائیور اور دو اسسٹنٹ ڈرائیورزموقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
حادثے میں کول ٹرین کا گارڈ بھی شدید زخمی ہوا ہے، جبکہ مال گاڑی کی پاور وین اور ایک بوگی کو شدید نقصان پہنچا۔




































