
لاہور:مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جس شخص نے ملک میں عوام کی حاکمیت کی بات کی اورآئین و
قانون کی حکمرانی کیلئے ڈٹ گیا، اس پر انصاف کے دروازے بند کردیئے گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔ کفرکا نظام تو چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نہیں،میں اس ظلم کے خلاف آواز اٹھاوں گی، لڑوں گی اور آخری حد تک جاوں گی۔
انہوں نے کہاکہ عوام کے حقیقی نمائندے نوازشریف کو انشاﷲ انصاف دلواکررہوں گی۔ جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دو، قید کرنا ہے توکردو،ان چیزوں سے تم ڈرتے ہو، میں نہیں۔مریم نواز نے مزید کہا کہ بہت جلد عوام کےسامنے آجائے گا کہ نواز شریف کے ساتھ کیا کھیل کھیلا گیا۔














