
اسلام آباد:سابق صدر اورپاکستان پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین آصف علی زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 11روز کی توسیع
کردی گئی ۔
آصف علی زرداری کوآج اسلام آبادکی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ،جہاں جج ارشد ملک نے کیس کی سماعت کی ،اس موقع پر نیب کی جانب سے آصف زرداری سے اب تک ہونے والی تفتیش سے متعلق پیش رفت رپورٹ پیش کی اورریمانڈ میں توسیع کی استدعاکی۔
سماعت کے دوران آصف زرداری روسٹرم پرآئےتوجج نے استفسارکیا کیا آپ دلائل سننا چاہتے ہیں تو وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ آصف زرداری سننا چاہتے ہیں کی نیب کیا گھڑرہی ہے،
نیب پراسیکیوٹر سردارمظفر وکیل لطیف کھوسہ کی بات پر بولے نیب گھڑ نہیں رہی بلکہ یہ تو تفتیش کے ذریعے بتارہی ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا میراایک ساتھ ہی 90روزہ ریمانڈ دے دیاجائے،جس پر عدالت نے ان کا 11روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا اور2جولائی کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا۔




































