
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیراعظم آفس سے ہفتے کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن الثانی کے درمیان ون آن
ون ملاقات ہوئی جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات غیرمعمولی گرمجوشی اور سنجیدگی کا مظہر تھے۔ دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان۔قطر بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو مزید قریب تر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات کے بعد دوطرفہ تجارت، زراعت اور خوراک کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے، ایل این جی ایل پی جی اور تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار کے شعبوں سمیت توانائی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے، سیاحت و میزبانی کی صنعتوں میں قطر کی سرمایہ کاری کے فروغ، قطر میں برسر روزگار پاکستانی افرادی قوت میں اضافے، ہوا بازی، بندرگاہوں کے امور، اعلیٰ تعلیم اور دفاع و دفاعی پیداوار کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔
فیصلہ کیا گیا کہ رہنماأؤں میں جن تجاویز پر اتفاق ہوا ہے انہیں ٹھوس اور عملی شکل دینے کیلئے متعلقہ وزراء اپنے متعلقہ شعبوں میں مذاکرات کے عمل کوآگے بڑھائیں گے۔ دونوں اطراف سے علاقائی صورتحال اور افغان امن عمل میں تعاون کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد پاکستان
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی دو روزہ سرکاری دورہ پر اسلام آباد پہنچے ہیں، امیر قطر اہم حکومتی وزراء اور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔
امیر قطر کا نور خان ہوائی اڈے پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان نے استقبال کیا۔ جہاں انہیں اکیس توپوں کی سلامی پیش کی گئی جس کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب ہوئی جہاں دورہ پر آئے معزز مہمان کو تینوں مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی۔
انہوں نے پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے فضائی مظاہرہ کا بھی معائنہ کیا۔ معزز مہمان نے وزیراعظم ہاؤس میں ایک یادگاری پودا بھی لگایا۔
اور قطر کے درمیان درج ذیل مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔




































