
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز پرشدید
تنقیدکرتے ہوئے انہیں جرائم پیشہ اوران کی پریس کانفرنس کو راجکماری کا لیکچرقراردیدیا ہے۔
مریم نواز کی پریس کانفرنس کے ردعمل فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم نواز نے ن لیگ پر خود کش حملہ کیا خودکش حملہ کیا ہے،مریم نے میثاق معیشت کی اپنے چچاکی سوچ کو مذاق قراردیاتوان سے استعفی بھی مانگ لیاہوتا ،انہوں نے کہاکہ مریم باز نہ آئیں تو حکومت بھی مجبوریوں کی بیڑیاں توڑدے گی،
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ راجکماری نے جو صف ماتم بچھائی ہے، اس میں پہلے اپنے چچا شہبازشریف کا نوحہ پڑھا ، انہوں نے کہا کہ ن لیگ دو بیانیوں میں پھنس گئی ،
آج انوکھی لاڈلی راجکماری نے رپورٹوں پر صرف سیاست نہیں کی بلکہ کوالیفائڈ لوگوں کو بھی بتا دیا کہ پاکستان کی جیلوں میں 90 فیصد لوگ اس سے زیادہ سنجیدہ بیماریوں کا شکار ہیں ،
انہوں نے مریم نواز کو ایک جرائم پیشہ خاتون قراردیتے ہوئے کہ مریم نواز ضمانت پرہیں، آپ جرائم پیشہ خاتون ہیں، آپ یہ مت بھولیں کہ آپ کی سزا ختم نہيں ہوئی، آپ ضمانت پر ہیں، آپ کوعدالت نے تمام جرائم سے بری نہيں کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ذاتیات کو نشانہ بنایا جاتاہے کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے ہم کو آپ کا بھی پتہ ہے ، ہم وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر کسی کی ذاتی کردار پر بات نہیں کرتے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے ایسے پریس کانفرنس کی جس طرح اب کبھی ان کو میڈیا تک رسائی حاصل نہیں ہونی۔














