
لاہور (ویب ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےکہ شہبازشریف سے میرا کوئی اختلاف نہیں اور مخالفین کی یہ خواہش کبھی
پوری بھی نہیں ہوگی۔
پریس کانفرنس میں میثاق معیشت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا مریم نواز کاکہنا تھا کہ میثاق معیشت دراصل مذاق معیشت ہے، معیشت کا بیڑا غرق کرنے والے کے ساتھ نہ کسی قسم کی بات چیت کرنی چاہیے نہ میثاق کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چرا کر آنے والی حکومت کو میثاق معیشت کی پیشکش نہیں کی جاتی۔ مریم نواز کے اس بیان پر مختلف حلقوں میں تشویش پھیل گئی ہے اور عوام و سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔
دریں مریم نواز نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپیغام میں کہا ہے کہ شہباز شریف سے میرا کوئی اختلاف نہیں، میری ذاتی رائے کو اختلا ف بنا کر پیش کرنے والوں کو مایوسی ہو گی۔














