شیخ رشید نے ریل کرایوں میں اضافے کاعندیہ دے دیا

لاہور (ویب ڈیسک ) وزیرریلوے شیخ رشید  نے ریل کرایوں میں اضافے کاعندیہ بھی دے دیا،اسد عمرکی تقریر،میثاق معیشت کی حمایت کردی۔

لاہور میں پر کانفرنس کرتے ہوئے پھرکھل کربولے مگرٹرین حادثات کی رپورٹنگ میں مبالغہ آرائی ہونے کا دعویٰ کردیا ، شیخ رشید نےکہا کہ حیدرآبادحادثہ کی ابتدائی رپورٹ میں انسانی غلطی ثابت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ15 روزمیں حادثے سے متعلق سزااورجزاکافیصلہ ہوجائےگا،وزیر ریلوے نے کرایوں میں اضافے کاعندیہ بھی دیا،انہوں نے کہا کہ اکانومی کلاس کے کرائے میں سو روپے تک  اضافہ ہوگا ، جوریلوے ٹکٹس خریدی جاچکی ہیں اس پراضافے کااطلاق نہیں ہوگا۔

شیخ رشیداحمد کاکہناتھا کہ انہوں نے اور برادر یوسف نے کبھی پارٹی نہیں بدلی،مزیدبولے احتساب کے لئے عمران خان کے سواکوئی آپشن نہیں، دو آدمیوں کو چھوٹ چاہیے اس کے لیے سب کچھ ہورہا ہے۔