سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی

کراچی(رنگ نوٖڈاٹ کام ) سونا کی قیمت ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں

اضافے کے بعد فی تولہ سونا500روپےاضافے سے78600روپے کی ریکارڈ سطح پرجاپہنچا ۔

اسی طرح 429 روپے کے اضافےسے10گرام سونےکی قیمت 67387روپے ہو گئی ،جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں6ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1400ڈالر کی سطح پر جا پہنچا ہے ۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا3600روپے جبکہ دس گرام سونا3087روپے مہنگا ہو ا،جبکہ اسی مدت کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی ا ونس سونے کی قیمت میں 65ڈالر کا ااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔