
اسلام آباد (ویب ڈیسک ۔فوٹو: فائل) پاکستان مسلم لیگ (ن) کےرہنمااحسن اقبال نے کہا ہے کہ آئندہ سال شفاف مڈٹرم الیکشن کرائے جائیں۔
حکومت کے پاس کوئی تجربہ نہیں ،ملکی معیشت کو دلدل میں دھکیل دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایک پائی کاحساب دیں گے،ڈپٹی چیئرمین نیب کوانکوائری کمیشن کا سربراہ بنایا گیا ہےاگر حکومت سنجیدہ ہے تو انکوائری کمیشن کی سربراہی سپریم کورٹ کے جج کو دینی چاہیے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں مختلف آپشن زیر بحث آئیں گے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اگر تمام اپوزیشن پارٹیاں اسمبلی سے مستعفی ہو جائیں تو جنرل الیکشن ہی دوبارہ کرانے پڑیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کو مزید وقت دیا تو کل کو حالات سنبھالنا مشکل ہو جائیں گے جتنی حکومت کو مہلت دی اتنی ہی مشکلات میں اضافہ ہوتا جائے گا۔
ایک سوال پراحسن اقبال نے کہا کہ احتساب کارڈ ایوب خان دور سے استعمال کیا جا رہا ہےہم مشرف کی نیب کا بھی سامنا کر چکے ہیں ہمیں احتساب کا خوف نہیں ہے ۔














