قواعد وضوابط کی بہتری سےکاروباری طبقے کو سہولتیں میسر آئیں گی،وزیراعظم

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قواعدوضوابط کو بہتر بنانے اور انہیں جدید خطوط پراستوار کرنے سے کاروباری طبقے کو

سہولتیں میسر آئیں گی۔

قواعدوضوابط کوجدید بنانے کےاقدام سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےوزیراعظم نےکہا کہ مختلف محکموں کی جانب سےاین او سی کی شرط اور خودکار نظام کی کمی کی سےچھوٹی اور درمیانی صنعتیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متعدد این او سی ، نئے قواعدوضوابط اور شرائط اور ریگولیٹری کے مختلف مراحل سے نہ صرف بدعنوانی کے لئے راستے کھلے ہیں بلکہ اس سے غیر ملکی سرمایہ کاری بھی متاثر ہوتی ہے۔

وزیراعظم نے ایک رہبر کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی جس کی سربراہی اسٹیبلشمنٹ  کےبارے میں مشیر شہزاد ارباب اور مشیر تجارت عبدالرزاق دائود کریں گے،سیکرٹری تجارت ، پاکستان کے ایوان صنعت وتجارت کی فیڈریشن کے صدر، ایف بی آر کے چیئرمین، اسٹاک ایکسچینج کمیشن کے چیئرمین، سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ، لاہور ، کراچی اور فیصل آباد کے ایوان صنعت وتجارت کے صدور اور کاروباری کونسل کے نمائندے کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔وزیراعظم کو پاکستان ریگولیٹری ماڈرنائزیشن انشیٹیوکے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔