
کراچی (رنگ نو بزنس ڈیسک) سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی،عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں
8ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونامزید600روپے مہنگاہوکر79100روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔
آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید8ڈالر بڑھ کر1408ڈالر ہوگئی ہے۔
کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں600روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں514روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیااورفی تولہ سونے کی قیمت78600روپے سے بڑھ کر79100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت67387روپے سے بڑھ کر67901روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
چاندی کی فی تولہ قیمت910.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت780.17روپے پرمستحکم رہی ۔














