
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہاہے کہ میں جیل میں نواز شریف سے ملا تھا ، ان کے حوصلے بلند ہیں، وہ ملکی
حالات پر بہت پریشان ہیں۔
نواز لیگ کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ ہم عوامی توقعات پر پورا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں،نواز شریف سے ملاقاتوں پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا کہنا تھا کہ بجٹ عوام دشمن ہے،پاس نہیں ہونےدیں گے،ارکان نواز شریف کے شیر اور سپاہی بن کرلڑیں گے اور بجٹ پاس نہ ہونے دیں۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مریم اورنگزیب ، مرتضیٰ جاوید عباسی ، خواجہ سعدرفیق نے شرکت کی ۔ شہباز شریف نے پارٹی ارکان کو بجٹ اجلاس میں بھرپور شرکت پر خراج تحسین پیش کیا ۔














