سلیکٹڈ وزیراعظم کی وجہ سے ملکی ترقی رک چکی،مریم نواز

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کی رہنمامریم نواز نے کہا ہے کہ نالائق اورسلیکٹڈ وزیراعظم نے آج ملک کا یہ حال کردیا ہے کہ ترقی رک چکی ہے

کاروبار بند ہورہے ہیں اور عوام مہنگائی میں پس رہے ہیں۔

 ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ موٹر وے نواز شریف کی بنائی ہوئی ہے۔نواز شریف نے پاکستان کا ذرہ ذرہ سجایا اور ملک کو ایتمی قوت بنایا ہے۔ قوم کی آسانی کیلئے ورلڈ کلاس سڑکیں بنا کر سفر آسان بنایا اور موٹر ویز کے ذریعے صوبوں کو آپس میں جوڑا ‘ قوم کے محسن کو کسی گناہ یا جرم کے بغیر جیل کی سلاخوں کے پیچھے پھینکا ہوا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ان کا جرم قوم کیلئے کھڑا ہونا اور عوام کا حق حکمرانی کا علم بلند کرنا ہے۔ تین مرتبہ کا وزیراعظم عوام کیلئے قید کی سزا بھگت رہا ہے۔