
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات کی اورافغان امن عمل،دو طرفہ تعلقات اور علاقائی
سیکیورٹی کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی۔
افغان صدراشرف غنی 2 روزہ دورے پراسلام آبادپہنچےتو مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے استقبال کیا۔افغان صدر کے ہمراہ افغان سفیرعاطف مشعال اور دفترخارجہ کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔
افغان صدر اشرف غنی کا وزیراعظم ہائوس آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا، وزیراعظم نے معزز مہمان کا استقبال کیا، افغان صدر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
انہوں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔بعد ازاں وزیراعظم عمران خان اورافغان صدر اشرف غنی نے ایک دوسرے سے اپنی اپنی کابینہ کا تعارف بھی کرایا۔وزیراعظم سے افغان صدرنے وزیراعظم ہائوس میں ون آن ون ملاقات بھی کی جس میں باہمی افغان امن عمل سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی،
افغان صدر اور وزیر اعظم عمران خان کے مابین وفود کی سطح پر ملاقات میں مختلف شعبوں میں پاک افغان تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں تجارت، معیشت، سیاست، سیکیورٹی، امن کی صورت حال اور تعلیم سمیت مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں تجارت، معیشت، سیاست، سیکیورٹی، امن کی صورت حال اور تعلیم سمیت مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
قبل ازیں افغان صدراشرف غنی نے اسلام آباد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، افغان امن عمل، تجارت میں اضافے، معیشت، سرمایہ کاری کے فروغ، مواصلات اور توانائی کے شعبے میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا سخت نوٹس لیتے ہوئےذخیرہ اندوزی اور دیگر بدعنوانیوں کی روک تھام کیلئے خصوصی مہم کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا فیلڈ انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ قیمتیں کنٹرول کرنے اورموثر عمل درآمد کیلئے لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔
عمران خان نے ہدایت جاری کی ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قوانین کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
انہوں نے فیلڈ افسران کو ہول سیل مارکیٹوں کا دورہ کرنے اور نیلامی کے دوران قیمتوں کے مناسب تعین کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
وزیراعظم نے صوبائی حکام کو 7 دنوں میں احکامات پر عملدرآمد سے متعلق پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔














