
لاہور(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب مہنگائی کا نوٹس لینے کا ڈرامہ نہ کریں ۔جواب دیں گیس کی
قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کا۔
انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہاعمران صاحب! 10ماہ میں ڈالرکی قیمت اور قرضوں میں 7000 ارب ڈالر کے تاریخی اضافے کی انکوئری عوام کرے گی۔
انہوں نے کہا عمران صاحب! مہنگائی آپ کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے ہوئی، نوٹس لے کر عوام کے زخموں پر نمک نہ چھڑکیں۔














