مریم اورشہبازشریف کارانا ثنا کی اہلیہ کو ٹیلیفون

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کی  نائب صدرمریم نواز نے منشیات کےالزام میں گرفتار ہونےوالے پارٹی رہنما رانا ثنااﷲ

کی اہلیہ کو ٹیلی فون کیااورانہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہا نی کروائی۔

 مریم نواز نے کہا کہ آپ کو میری جہاں ضرورت ہو میں ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہوں۔ مریم نواز نےکہا کہ رانا ثنااﷲ کی اہلیہ کے حوصلے بلند تھے اور انہوں نے ان حالات کا خندہ پیشانی سے سامنا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

قائد خزب اختلاف شہبازشریف  نے بھی رانا ثنا اللہ کی اہلیہ کو فون کیا۔شہبازشریف نے کہا کہ پارٹی ،قیادت ، کارکنان اور عوام رانا ثنا اللہ کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

شہباز شریف نے رانا ثنا اللہ سے جیل میں ہونے والے سلوک پر اظہار افسوس اور مذمت کی۔شہباز شریف نے بیگم رانا ثنا اللہ اور اہل خانہ کے جذبے کی تعریف کی۔بیگم رانا ثنا اللہ نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کو دوائیاں بھی نہیں دی جارہیں۔