
اسلام آباد(ویب ڈیسک،فوٹو:فائل )پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو نے جہانگیر ترین کی پریس کانفرنس کو تنقید کا نشانہ
بناتےہوئے کہا کہ یہ نیا نہیں بلکہ منافقوں کا پاکستان ہے،جہاں نائب نااہل وزیر اعظم زرعی پالیسی پر خطاب کر سکتا ہے لیکن سابق صدر جو سزا یافتہ بھی نہیں اس کاانٹرویو سنسر کر دیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائڈ توئٹر پر اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یہ نیا نہیں بلکہ منافقوں کا پاکستان ہے جو ایک نہیں بلکہ 2 پاکستان ہیں ۔
انہوں نے پی آئی ڈی میں جہانگیر ترین کی پریس کانفرنس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نائب نااہل وزیر اعظم زرعی پالیسی پر تو خطاب کر سکتا ہے لیکن سابق صدر جو سزا یافتہ بھی نہیں ان کا انٹرویو سنسر کر دیا گیا














