
لاہور(ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے آج کوٹ لکھپت جیل جبکہ رانا ثنا اﷲ سے کیمپ جیل میں ان
کے اہل خانہ ملاقات کریں گے۔
دونوں سیاسی شخصیات سےسیاسی رہنمائوں کی ملاقات نہیں ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہےنوازشریف سے ان کےذاتی معالج ڈاکٹرعدنان اور رانا ثناﷲ سے ان کے وکلا کی ملاقات متوقع ہے ۔اس موقع پرسکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کردیئے گئے ہیں۔














