
لاہور (ویب ڈیسک ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پی ٹی آئی ایڈہاک ازم پر زیادہ عرصہ
حکومت نہیں چلا سکتی ۔
منصورہ میں ملک بھر سے آئے وفود سے ملاقاتوں کے موقع پر گفتگو میں امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ، عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے میں دیر نہیں کریں گے، مستقبل کیلئےحکومت کے پاس کوئی مستقل نظام ہے نہ وژن۔
انہوں نے کہا کہ معاشی نظام کی تباہی کی بنیاد سودی نظام ، مس مینجمنٹ اور بے انتہا کرپشن ہے، کہاکہ جب تک حکومت اور حکمران سودی نظام اورکرپشن سے توبہ نہیں کرتے ، انتظامی امور کو بہتر نہیں کرسکتے اور نہ معاشی خوشحالی ممکن ہے
سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ابتداء میں ہی سیمینارز اور کانفرنسز کر کے حکومت کو معیشت کی بہتری کے لیے تجاویز دی تھیں مگر نالائق حکومت کو آئی ایم ایف کی غلامی کے سوا کوئی راستہ نہیں سوچا
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو سیاسی جماعتیں احتجاج کریں یا نہ کریں عوام ضرور سڑکوں پر آئیں گے ۔ حکمرانوں کو اس دن سے ڈرنا چاہیے جب بے ہنگم ہجوم ان کے بنگلوں اور ایوانوں کی طرف بڑھنے لگیں گے اور ان کا محاصرہ کریں گے۔














