آئی ایم ایف بجٹ نےمعیشت کی جان نکالنا شروع کردی ،بلاول

 اسلا م آباد (ویب ڈیسک )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف بجٹ نے ملکی معیشت کی

جا ن نکا لنا شروع کر دی ہے۔ خان صاحب اپوزیشن کی گرفتاریوں سےعوام کی توجہ نہیں ہٹا سکتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹوئٹ میں  ان کا کہنا  تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف )بجٹ نے ملکی معیشت کی جا ن نکا لنا شروع کردی ہے۔

معیشت کی جا ن نکلنے کےساتھ حکومتی حربے بڑھتے جا ئیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ روم کے شہری بھو ک سے مر رہے تھے تو بادشاہ جنگ کے ذریعے توجہ ہٹا تا تھا۔عمران خان بھی وہی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سوچتے ہیں کہ تنقید کر نے والوں کو گرفتار کریں گے توعوام معاشی قتل پر توجہ نہیں دیں سکیں گے ۔