آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے6 ارب ڈالرقرض کی منظوری دے دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نےپاکستان کیلئے3سال کےلئے6 ارب ڈالرقرض کی منظوری

دے دی۔3سال کیلئے6 ارب ڈالر پیکیج کی منظوری آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے دی ہے۔

ترجمان آئی ایم ایف جیری رائس کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لئے 6 ارب ڈالر کے پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔

جیری رائس کا کہنا ہے کہ قرض سے پاکستان کی معیشت کو استحکام اور معیشت کی بحال میں مدد ملے گی جب کہ پاکستان میں معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

دریں اثنا مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرتصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لئے 6 ارب ڈالر کا پلان منظور کرلیا ہے۔

کے اصلاحاتی پروگرام  پروگرام سےمعیشت کو ٹھیک کرنے میں مدد ملے گی اور سماجی شعبے میں کام کرنے میں مضبوطی آئے گی اور آئی ایم کی جانب سے یہ قرض غربت سےنیچےموجود غریب طبقے کی مدد کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔