راناثنا کی گرفتاری سےحکومت کا کوئی لینا دینا نہیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک،فوٹو فائل ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ راناثناءﷲ کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا

دینا نہیں، اپوزیشن حکومت پر الزام لگا کر اپنے جرائم سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔

پارٹی ترجمانوں اور رہنماؤں اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن صرف اپنے جرائم سے توجہ ہٹانے کے لئے حکومت پر الزامات لگا رہی ہے ،انتقام کی سیاست پی ٹی آئی کا نظریہ نہیں ہے، لیگی رہنما راناثناءﷲ کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں، جن لوگوں پر مقدمات ہیں عدالتوں میں ان کی صفائی دیں۔ پاکستان میں اب ادارے اور عدالتیں آزاد ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بےنامی جائیداد رکھنے والوں کو پورا موقع دیا گیا، لیکن اب بے نامی جائیداد رکھنے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی ہو گی۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ نا تو انتقام کی سیاست تحریک انصاف کا نظریہ ہے اور نا ہی مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اﷲ کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا پاکستان میں اب ادارے اور عدالتیں آزاد ہیں، جن لوگوں پر مقدمات ہیں عدالتوں میں صفائی دیں۔ حکومت پر الزام لگا کر اپوزیشن اپنے جرائم سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے 

۔ذرائع کا کہنا ہے وزیر اعظم نے اجلاس کے دوران اپنے دورہ امریکا سے متعلق بھی بات کی اور کہا کہ دورہ امریکا سے پاک امریکا تعلقات اور خطے کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء نےبھی شرکت کی،اجلاس میں اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں کے بعد پیداہونےوالی صورتحال پربھی مشاورت کی گئی۔