
لاہور(ویب ڈیسک )منشیات برآمدگی کیس میں گرفتارمسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اﷲ کی اہلیہ نے کہا ہے کہ
اپنے شوہرکوﷲ کےسپرد چھوڑکے آئی ہوں،انہیں کچھ ہوا تو عمران خان کےخلاف ایف آئی آردرج کرائوں گی۔
کیمپ جیل میں خصوصی اجازت کےبعدرانا ثناﷲ سے ان کی اہلیہ،بیٹی، داماد اورنواسےکی ملاقات کرائی گئی،جہاں اہل خانہ نے رانا ثنا ﷲ سےان کی طبیعت بارے دریافت کیاجس پر رانا ثنا اﷲ نے اہل خانہ کو جیل میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا ﷲ کی اہلیہ نبیلہ رانا ثنا نےبتایا کہ شوہر کی صحت خراب ہے،ان سے بولا بھی نہیں جارہا ہے،انہیں جیل میں کھانا مل رہا ہےنہ صاف پانی جبکہ حوالات میں انہیں زمین پرسلایا جا رہا ہے۔
اس موقع پر رانا ثنا اﷲ کے داماد رانا شہریار کا کہنا تھا کہ جن ڈاکٹرزنےراناثنا اﷲ کا میڈیکل چیک اپ کیا انکا تعلق بھی تحریک انصاف سے ہے۔
رانا ثنا اﷲ شوگر کے مریض ہیں جبکہ ان کی اوپن ہارٹ سرجری بھی ہوچکی ہے،ان کے میڈیکل چیک اپ کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اﷲ ایک نظریے اور سوچ کا نام ہے،وہ بائیس کروڑ عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔














