
چارسدہ (ویب ڈیسک)،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ شہید بھٹو اور بی بی کی
قربانیوں کی وجہ سے جمہوریت ملی ،معاشی حقوق ملے ،آپ کو صوبے کی شناخت ملی،آپکے جمہوری حقوق پامال اورانسانی حقوق چھینے جا رہے ہیں ۔
چارسدہ میں پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ صرف 2دن کے نوٹس پر جمع ہونے پر شکر گزار ہوں ،آج یوم سیاہ کے سلسلے میں پشاورمیں پارٹی کنونشن ہوگا،دیر اور باجوڑ میں بھی پارٹی کنونشن رکھیں گے ،ہمارا اور آپ کا جدو جہداور قربانیوں کا رشتہ ہے،یہ حقوق ہم نے جانیں دے کر چھینے ہیں ۔
صدرزرداری کےدورمیں قبائلی علاقوں کے فنڈ کیلیے500فیصداضافہ کیا گیا،صدر زرداری کے دور میں تنخواہوں میں 150فیصد اضافہ کیا گیا،تبدیلی اورانصاف کےنام پر حقوق چھینے جا رہے ہیں،ہماری حکومت نےپنشن میں100فیصد اضافہ کیا،آج بھی پختونخوا میں ہزاروں لیڈی ہیلتھ ورکرز کام کر رہی ہیں،پختونخواور قبائلی علاقے میں ترقیاتی کام پیپلز پارٹی کا کارنامہ ہے
بلاول نے کہا کہ صدر زرداری نے این ایف سی اور پختونخوا کو شناخت دی، آصف زرداری نے سی پیک انقلابی منصوبہ شروع کیا، تاریخ میں سب سے زیادہ پیسا خیبرپختونخوا اور فاٹا کو دیا، این ایف سی ایوارڈمیں خیبرپختونخواکےلیے زیادہ پیسہ رکھاگیا،معاشی حقوق پر ڈاکے ڈالے جارہے ہیں،ان کا دہرا نظام ہے،جھونپڑی حرام ہے، بنی گالا حلال ہے،ایم کیو ایم کی فارن فنڈنگ حرام ہے،پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ حلال ہے،رانا ثناء اللہ کی منشیات حرام ہے،وزیراعظم کی منشیات حلال ہے،یہ جھوٹے لوگ ہیں،جھوٹ پر جھوٹ بولتے ہیں،قبائلی علاقوں کے 2ایم این ایز کوقوامی اسمبلی نہیں آنے دیاگیا،یہ جھوٹے لوگ صوبوں کو آپس میں لڑواناچاہتے ہیں۔
دھاندلی زدہ حکومت نےدھاندلی کر کے بجٹ پاس کرایا ہے،تاریخ میں پہلی بارکسی وزیراعظم نے بجٹ پرہی ووٹ نہیں دیا،سبزی،چینی،ڈیزل،روٹی اورپیٹرول سب مہنگا کردیا،عوام دشمن بجٹ سےعوام کا خون چوسا جارہاہے،عمران خان آئی ایم ایف کے آگے جھک گیا،مہنگائی کے سونامی میں عوام کو ڈبودیاہے،تعلیم اورصحت کے بجٹ پرکٹ لگادیاگیا،یہ پاکستان کا نہیں پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف کا بجٹ ہے،
اگرعمران خان سچے ہیں توقبائلی علاقوں کا بجٹ بڑھائیں،یہ عوام دشمن بجٹ ہے،عوام دشمن بجٹ سے خون چوس رہے ہیں،یہ عوام کوبے روزگاری کےدلدل میں دھکیل رہے ہیں،حکومت نے ہر چیز پر ٹیکس لگادیا ہے،قبائلی علاقوں کا بجٹ ایک ہزارفیصدبڑھاناچاہیئے،یہ پنشن میں اضافہ نہ کر کے بزرگوں کا معاشی قتل کررہے ہیں،چھوٹے تاجروں کا معاشی قتل کررہے ہیں،بنک اکائونٹ میں 5لاکھ ہونے پر منی ٹریل دیناہوگی،
ہماراسلیکٹڈوزیراعظم ون یونٹ قائم کرناچاہتا ہے،2018میں بھی ہم شفاف الیکشن نہیں کراسکے،ملک بھر میں ہمارے پولنگ ایجنٹ کو باہر رکھا گیا،میرے حلقےکا آج بھی فارم 45 لاپتاہے،2013 اور 2018 میں دہشتگردی عروج پرتھی، فوج کو پولنگ سٹیشن پر کھڑا نہیں کیا،یہ ہمارے ادارے ہیں، انہیں متنازع نہ بنایا جائے،:الیکشن کمیشن جاگو، الیکشن کمیشن اپنا آزاد کردار ادا کرو،سیکشن 144 پر اپوزیشن کے نمائندوں کو ہراساں کیا جاتا ہے














