
لاہور (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نےکہا ہے کہ وہ وقت
دور نہیں جب عمران خان سے ایک ایک ظلم کا حساب لیا جائے گا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف سےملاقات کے موقع پر کوٹ لکھپت جیل کے باہر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آؤ اور کارکنوں کو نواز شریف سے ملنےدو
۔شہباز شریف نے وزیراعظم کو مخاطب کرتےہوئے کہا کہ 'عمران خان اتنا بوجھ اٹھا جس کا کل حساب دے سکو، وہ وقت دور نہیں جب تم سے ایک ایک ظلم کا حساب لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پروانوں کو ملاقات کا موقع نہیں دیا جارہا، صرف خاندان کے 5 لوگوں کو ملنے کی اجازت ہے۔ نواز شریف نے ملک و قوم کی خدمت کی، ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اور سی پیک دیا۔
نواز شریف سے ملاقات نہ کرانا عمران خان کی فاشسٹ ذہنیت کا نتیجہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ رانا ثناﷲ اور سلمان رفیق کو تمام سہولیات سے محروم کیا جارہا ہے، عوام اور کارکن حوصلہ رکھیں اﷲ کی مدد ہمارے ساتھ ہے۔














