کرپشن کرنی نہ کرنے دیں گے،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد( ویب ڈیدسک )وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا

ہے کہ حکومت ریاست مدینہ کے تصور کے تحت عام آدمی اور نچلی سطح کے افراد کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے، عمران خان نے تہیہ کر رکھا ہے نہ کرپشن کرنی ہے نہ کرنے دینی ہے۔

آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کر تے انہوں نے کہا کہ کہ حقدار تک حق پہنچانا ہماری حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے،وزیراعظم عمران خان امریکا ترلے کر کے نہیں ڈنکے کی چوٹ پر اور سینہ تان کر جارہےہیں اور یہی نیا پاکستان ہے، عمران خان فائیوا سٹار ہوٹل کے بجائے سفیر کے گھر میں ٹھہریں گے۔

، وزیراعظم کا ”احساس پروگرام“ ریاست مدینہ کے بنیادی تصور کے تحت شروع کیا گیا ہے، یہ کسی بھی سیاسی وابستگی سے بالاتر مستحقین کی امداد کا پروگرام ہے، وزیراعظم عمران خان جمعہ کو احساس پروگرام کے تحت 3 ارب روپے جاری کرنے جا رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بے نامی دار اثاثے ایف بی آر نے اٹیچ کر لئے ہیں، ماضی کے حکمرانوں نے چارڈر آف کرپشن کو چارٹر آف ڈیموکریسی کا نام دیا، میچ فکسنگ کرکے سیاست کرتے رہے اور باریاں فکس کرکے ملک اور قوم کو نقصان پہنچاتے رہے۔

، اخبارفروشوں کے خون پسینے کی کمائی پر ان کے بچوں کا حق ہے اور مزدوروں کو حق اور انصاف دلانا وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے، اخبارفروش اور محنت کش طبقات کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔