
لاہور(ویب ڈیسک ) العزیزیہ ریفرنس میں فیصلہ سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشدملک کی لیگی رہنما ناصر بٹ کے ساتھ گفتگو
کی مبینہ ویڈیومنظرعام پر لاتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ سزا دینے والا خود بول اٹھا کہ نواز شریف کے ساتھ ناانصافی اور زیادتی ہوئی ہے۔کیس میں فیصلہ جج کا اپنا نہیں ،کروایا گیا ہے ۔ٹھوس ناقابل تردید حقیقت ہے،نوازشریف سرخرور ہوجائے گا ۔
مسلم لیگ (ن)سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے انہوں نے کہا کہ۔اس ویڈیو کے بعد واضح ہوگیا کہ اب نوازشریف کے قید کی کوئی وجہ نہیں بچتی اگر وہ جیل میں رہتے تو بے گناہ انسان کے ساتھ زیادتی ہوگی۔
مریم نواز نے کہا کہ پانامہ سے سفر شروع ہوا اور اقامہ سے گزرتا ہوا ریفرنس اورپھر سزائوں پر پہنچا ،70سال کی عمر میں تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والا آج قید ہے ،شرمنا ک الزام لگائے گئے ہیں ،کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزام لگائے گئے
اس کے موقع پر مسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف،احسن اقبال ،خواجہ آصف ، پرویز رشید، شاہد خاقان عباسی،رانا تنویر، عظمی بخاری اور عطااﷲ تارڑموجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم کو عدالت میں گھسیٹا گیا ،ثبوت دیئے ،مانے نہیں گئے،مقدمات شروع ہونے سے پہلے فیصلے کئے جاچکے تھے۔ہم نے بار بار عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ،افسو س یہ کہ باربار سزا کے طورپر سامنے آیا۔پھر ایک موڑ آیا نوازشریف نے معاملہ اﷲ پر چھوڑ دیاہم اﷲ کی مدد کے اتنظار میں بیٹھ گئے،پھر غیبی مدد آئی ،ہم سب پریشان ہوگئے۔صرف اﷲ قادر ہے سزا دینے والا خود بول اٹھا ہے،
انہوں نے کہا کہ ۔سلیکٹڈ وزیر اعظم کو پلیٹ میں رکھ کر سب کچھ دیا گیا اس لئے ملک یہ حال ہے ۔یہ نہ صرف بزدل ہیں بلکہ اداروں کی بیساکھیاں چھوڑو،میدان میں آکر مقابلہ کرو۔اگر بیساکھی کھینچ لی جائے تو ایک منٹ کھڑے نہیں ہوں گے،
،مریم نواز نے پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ ریکارڈنگ میں ناصر سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ملک نے کہا ہر چیز کو تھوڑا تھوڑا ساز بجانے والے ہوتے تھے کبھی اس جگہ تو کبھی اس جگہ سے ٹائٹ کیا ، وہی آواز نکلتی ہے جو وہ چاہتے ہیں۔نوازشریف کا کسی بھی محکمے سے پیسہ کا کوئی الزام نہیں ہے،جج نے ناصر کو کہا کہ ضمیر ملامت کررہاہے ڈرائونے خواب آتے ہیں ۔ناصر آپ گھر آجائیں اورنوازشریف کو بتادیں کہ وہ بے گناہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ناانصافی اور زیادتی ہوئی ہے،فیصلہ سنایا نہیں سنوایا گیا ہے ۔ٹھوس ناقابل تردید حقیقت ہے نوازشریف سرخروہوجائے گا ،رتی برابر شک نہیں رہتا۔ایک سچ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک اور ناصر کی گفتگو پر مبنی ہے ارشد ملک جج وہ ہیں جنہوں نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کو سزا سنائی ۔ٹھوس ناقابل تردید حقیقت اور ثبوت ہے۔ارشد ملک نیب عدالت کے جج اور ناصر کی گفتگو پر مبنی آڈیو ٹیپ ہے ناصرسرکاری گاڑی کی رہنمائی میں جج کے گھر گئے۔جج نے ناصر کو بتایاکہ نوازشریف پر نہ کوئی الزام نہ ہی کوئی ثبوت ہے ۔آ
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ایف بی آر سے لے کر فیملی میں افراد کا کوئی حساب ہی چیک نہیں کیا گیا ۔نوازشریف پرکوئی کرپشن ،کک بیک ،غیر قانونی الزام بھی نہیں تھا اور انہیں ثبوت بھی نہیں ملے،نیب کی ٹیم لندن تحقیقات کے لئے نہیں گئی ۔جج نے کہا حسین نوازپاکستان کا شہری نہیں،پاکستان میں بزنس یا کاروبار نہیں، وہ پاکستان سے کچھ لے کر نہیں گیا۔کوئی ثبوت نہیں ملا کہ حسین نواز ایک روپیہ بھی پاکستان سے بیرون ملک لے کر گیا
انہوں نے کہا ہ نوازشریف نے قوم کو ایٹمی قوت بنایا ،سی پیک کے موجد ہیں بے شمار خدمت کی ہے۔نوازشرئف کو ٹرائل کورٹ میں سزا دی گئی اس پر بد ترین ناانصافی ناقابل تردید شواہد کے ساتھ سامنے آئے ہیں ۔امید ہے کہ شواہد کے بعد عدالت عظمی مقتدر ادارے نوازشریف کو انصاف ضرور دلوائیں گے۔
مریم نےقوم کوگمراہ کرنیکی کوشش کی،فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (ویب ڈیسک )معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز نے ویڈیو دکھا کر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ۔اس طرح کی ویڈیو ریکا رڈنگ غیر قانونی ہے۔ویڈیو کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے گا تب ہی حقیقت سامنے آئے گی ۔
پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مریم صفدر نے ایک ٹیپ لےکر مارکیٹ میں بیچنے کی کوشش کی تاکہ لوگوں کی ہمدردیا ںسمیٹی جائیں لیکن یہ ان کی ناکام کوشش ہے














