کٹھ پتلی حکومت کامقابلہ کرنے کیلئے نکلاہوں،بلاول بھٹو

ڈی آئی خان(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکہاہے کہ  میں اس کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کرنے کیلئے نکلا

ہوں، ذوالفقار علی بھٹو نے لوگوں کو جینے کا شعور دیا۔

ڈی آئی خان میں جلسے سے خطاب کرتے انہوں نے کہاکہ میں ایک شہید کو نواسہ اورایک شہید کابیٹاہوں،آپ کا دکھ سمجھ سکتاہوں،میں اس شہید کابیٹاہوں جس نے لاقانونیت کے خاتمے کی بات کی،آج میں عوام  کے معاشی،سیاسی اورانسانی حقوق کے تحفظ کیلئے نکلاہوں،سلیکٹڈ،کٹھ پتلی حکومت کامقابلہ کرنے کیلئے نکلاہوں،ہم سرزمین پاکستان کا دفاع کرتے رہیں گے،یہاں کے جیالوں نے کوڑے کھائے،جیلیں دیکھیں لیکن گھبرائے نہیں،ذوالفقارعلی بھٹونے نوابی دورکاخاتمہ کیا، ذوالفقاربھٹونےلوگوں کوجینےکاشعوردیا، ذوالفقاربھٹونےزرعی اصلاحات کیں

انہوں نے کہا کہ عمران خان نےملک کوآئی ایم ایف کےپاس گروی رکھ دیا،قرضہ ملنے سے پہلے ہی آئی ایم ایف کی شرائط مان لی گئیں،عمران خان نے کہاتھااوورسیزپاکستانی ڈالروں کی بارش کردینگے،عمران خان کے تمام نعرے کھوکھلے نکلے،سفیدجھوٹ،ملک پر سلیکٹڈحکومت لاکربٹھادی گئی،مظلوم کیلئے کھڑاہونابغاوت ہے تو میں باغی ہوں،آصف زرداری نےتنخواہوں میں150اورپنشن میں100فیصداضافہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے دھاندلی سے بجٹ منظورکرایا،سپیکرنے میری بات نہیں مانی،ایمنسٹی سکیم چوروں اورڈاکوئوں کیلئے لائی گئی،بجٹ میں امیروں کیلئے ریلیف اورغریبوں کیلئے تکلیف ہے،حکومت کی نالائقی سے صوبے دیوالیہ ہورہے ہیں،خیبر پختونخواکو40ارب کم مل رہے ہیں،اس40ارب سےصوبے میں ترقی کےکتنےکام ہوسکتےتھے،کٹھ پتلی کوحق نہیں کہ وہ فیصلہ کرےکس کی محنت کاپیسہ کہاں خرچ ہوگا،صبح اٹھوتوبجلی،گیس،چینی اورسبزیوں کاریٹ بڑھ جاتاہے، یہ کیسانیاپاکستان ہےجس میں تاجرکاکاروبارتباہ ہوگیا،یہ کیسانیاپاکستان ہےجہاں کسان بدحال ہے،مہنگائی کے سونامی میں عوام ڈوب گئے، صنعتیں بنداورنوجوان روزگارکوترس رہاہے،کٹھ پتلی حکومت سارے حقوق چھین کر ون یونٹ قائم کرناچاہتی ہے،۔