
اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول صاحب
آپ کی جمہوریت کا مطلب لائسنس ٹو کرپشن ہے۔قوم آپ کی لوٹ مار والی جمہوریت نہیں بھولی۔
ٹویٹر پر جاری بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جمہوریت کے لبادے میں دو خاندانوں نے موروثی سیاسی آمریت کو پروان چڑھایا۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان سے تکلیف اس لیے ہے کہ اس نے حقیقی عوامی راج قائم کیا۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے این ایف سی کے تحت گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال میں سندھ کو تقریبا 200 ارب روپےاضافی دیے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بجٹ صرف پاکستان کےعوام اور ان کی فلاح کے لئے ہے۔ عمران خان کے عہد میں لٹیرے بھول جائیں کہ بجٹ سے اپنا بھتہ وصول کرلیں گےیا منی لانڈرنگ اور ہنڈی کے ذریعے کرپشن کے پیسے باہر بھجوا سکیں گے۔














