مریم نے وزیراعظم عمران خان سےاستعفے کا مطالبہ کردیا

 منڈی بہاءالدین(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے وزیراعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کردیا،مریم نواز نے

کہاہے کہ عوام پر مہنگائی کے پہاڑتوڑنے والے استعفے دے کرگھرجائیں۔

منڈی بہائوالدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ عزت اورذ لت اللہ کے ہاتھ میں ہے،اللہ تعالی نے نواز شریف کو سرخروکردیا ہے، ن لیگ کے کارکنوں کا سرآج فخرسے بلند ہے،دشمنوں نے نواز شریف اورمریم نواز کوگھیراہواہے،۔

مریم نے کہا کہ آج 22کروڑعوام کےسامنےاللہ نے نواز شریف کوسرخروکردیاہے۔نوازشریف کےووٹرزکاسرفخرسے بلندہے۔نوازشریف کواللہ نےعوام میں سرخروکردیا،نواز شریف کاکیاقصورتھاکہ ایک کے بعد ایک سزاسنائی گئی؟نوازشریف کاقصور یہ تھا کہ نواز شریف کاکوئی قصورنہیں تھا،نواز شریف کوعوام کیلئے آوازاٹھانے پرسزاملی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو’’ووٹ کوعزت دو‘‘کانعرہ لگانے پرسزاملی،نوازشریف بےگناہ ثابت ہوچکے،نواز شریف کو اب جیل میں رکھناجرم ہے۔نواز شریف بےگناہ ہی نہیں بہادربھی ہے،یہ احتساب نہیں انتقام ہے،یہ جانتے ہوئے بھی نواز شریف سرجھکاکرجیل چلاگیا،

نوازشریف وزیراعظم ضروربنیں گے،نوازشریف پہلےسے بھی زیادہ طاقتوروزیراعظم بنیں گے،عمران خان ایک جلسے کی اجازت دیتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں،ہمیں جلسے کی اجازت نہیں دی گئی ،ہم نے جگہ جگہ جلسے کئے،اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت نہیں ملی۔لاہورسےمنڈی بہاءالدین کاسفرڈھائی گھنٹے کاہے،میں 10گھنٹوں میں یہاں پہنچی ہوں،جلسہ7تاریخ کوہوناتھا،3 بجےلاہورسےنکلی اوررات کےایک بج گئے،لوگ نوازشریف کی بے گناہی ثابت ہونےکاجشن منارہےہیں۔