
لاہور(ویب ڈیسک )کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف نے جیل کا کھانا کھانے سے انکار کردیاہے،مریم نواز نے اپنے والد کو گھرکا کھانا نہ
دئیے جانے کی صورت میں جیل کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔
ٹویٹر بیان میں مریم نواز نے کہا کہ جعلی حکومت نےنواز شریف کے گھر کے کھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ کھانا لے جانے والا اسٹاف جیل کے باہر کھڑا ہے۔
میاں صاحب نے جیل کا کھانا کھانے سے انکار کر دیا۔ اگر انہوں نے اگلے 24 گھنٹے میں یہ پابندی واپس نہ لی تو میں عدالت سے رجوع کروں گی۔
مریم نے کہا کہ عدالت سے بھی مدد نہ ملی تو میں کوٹ لکھپت جیل کےباہر جا کر بیٹھوں گی۔ بھوک ہڑتال بھی کرنا پڑی تو کروں گی۔ ان ظالموں پر مجھے بھروسہ نہیں ہے۔
یہ میاں صاحب کے کھانے میں کچھ بھی ملا سکتے ہیں۔ اس بات کو دھمکی نہ سمجھا جائے کیونکہ میں یہ کر گزروں گی۔














