وزیراعظم کا نواز،زرداری کو کوئی رعایت نہ دینےکا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے آصف زرداری اور نواز شریف کو کوئی رعایت نہ دینےکا فیصلہ کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کے

بطور صدر اور وزیراعظم غیر ملکی دوروں کی تفصیلات طلب کر لیں۔

نجی ٹی و ی نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ وزیراعظم عمران خان نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو کسی قسم کی رعایت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور دونوں رہنماؤں کے بطور صدر اور وزیراعظم غیر ملکی دوروں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزارت خارجہ سے 2008 سے اب تک آصف زرداری اور نواز شریف کے علاج پر اٹھنے والے اخراجات بھی طلب کرلیے اس کے علاوہ کابینہ ڈویژن سے کیمپ آفس کے اخراجات اور سیکیورٹی پر اخراجات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں ادوار میں اراکین پارلیمنٹ کے دوروں اور بیرون ملک علاج کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان نے اخراجات کی تفصیلات کو منظر عام پر لانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔