سابق حکمران قومی خزانے سے پرتعیش دورے کرتےرہے ،وزیراعظم

 اسلام آباد (وینب ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ سا بق حکمران قومی خزانے پرتعیش دورے کرتے رہے، اڑائی گئی دولت کے ایک ایک

پیسے کا حساب لیا جاےئے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور آصف زرداری کے دور حکومت کے اخراجات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

 وزیر اعظم نے کہاکہ سا بق حکمران قومی خزانے پرتعیش دورے کرتے رہے،ملک اور قوم کو ان غیر ملکی دوروں سے کچھ حاصل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ سابق ادوار میں اڑائی گئی دولت کے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائےگا۔اجلاس کے دور ان آیف آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔وفاقی کابینہ کو سول سروسز اصلاحات کمیٹی کی تجاویز پر بھی رپورٹ پیش کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے 12 نکاتی ایجنڈے پر فیصلے کئے گئے ،وفاقی کابینہ کو وزیر اعظم کے دورہ امریکا سے متعلق بریفنگ دی گئی ، شرکاء نے کہاکہ وزیراعظم کے دورہ سے پاک امریکہ تعلقات میں بہتری آئےگی ،وزیراعظم عمران خان کی دورہ امریکہ سے خطے میں امن کے قیام میں مدد ملے گی ۔

 ذرائع نے بتایاکہ احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو ٹیپ کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ، احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ۔ ذرائع کے مطابق جج سے متعلق ویڈیو کا معاملہ اعلی عدالتی تحقیقات کا متقاضی ہے ۔

کابینہ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت سال 2008سے 2013تک اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے دور سال 2013 سے 2018 تک صدر، وزیراعظم ، وفاقی وزراء کے بیرون ملک دوروں ، علاج اور غیر ضروری اخراجات کا بھی جائزہ لیا گیا ، ذرائع کے مطابق کابینہ نے کابینہ ڈویژن سے بیرونی دوروں، علاج معالجے اور دیگر اخراجات کی تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔