
اسلام آباد (ویب ڈیسک )اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم
نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19جولائی کو طلب کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق نیب نےمریم نواز کےخلاف احتساب عدالت میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس میں پیش کردہ ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ثابت ہوئی ہے،لہٰذا جعلی دستاویزات پر ٹرائل کیا جائے۔
نیب کی درخواست پراحتساب عدالت کےجج محمد بشیر نے مریم نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 19 جولائی کو طلب کرلیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو سنائی گئی سزا معطل کرتے ہوئے تینوں کی رہائی کا حکم دیا جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔ بعدازاں نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں گرفتار کرلیا گیا اور وہ کوٹ لکھپت جیل میں گزارے۔





































