قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس منسوخ کرنا پارلیمان پرحملہ ہے،بلاول

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ کنٹینروالے پارلیمان کے اندرسے پارلیمان پرحملے کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی کے بغیر پارلیمنٹ نا مکمل ہے ، سینٹ کی قائمہ کمیٹیاں چل رہی ہیں جبکہ قومی اسمبلی کی ختم کردی ہیں، قانون کے تحت قائمہ کمیٹیوں پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے جمہوری راستے بند کیے جارہے ہیں ، قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس منسوخ کرنا پارلیمان پرحملہ ہے،آج جب کمیٹیوں کے اجلاس سے متعلق نوٹیفکیشن جاری ہوا تواسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر دونوں ہی بیرون ملک ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا جمہوری راستے بند کریں گے تو سنگین اثرات مرتب ہوں گے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی ہے۔آزادی صحافت پر پہلے بھی بات کرتے رہے ہیں اب بھی کریں گے ان فاشسٹ حکومت میں ہمارے پاس آزاد میڈیا نہیں ہے چینلز کو بغیر نوٹس دیئے بند کردیا گیا ہے جو قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایسے اقدامات کر رہی ہے جو کسی آمر نے بھی نہیں کہیے ،اسپیکر کو فوری طور پر فیصلہ واپس لینا چاہئے، حکومت جمہوریت پسندوں کو جذباتی اقدامات اٹھانے اور انارکی کی طرف جانے پر مجبور کر رہی ہے، احسان اللہ احسان، کلبوشن یادیو، انڈین پائلٹ ابھی نندن اور پرویز مشرف غدار کا انٹرویو چل سکتا ہے لیکن سابق صدر آصف زرداری کا میڈیا پر انٹرویو کیوں نہیں چل سکتا،

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے  کیااس لیئے ملک بنا تھا کہ ہم بول نہیں سکتے اظہار رائے کی آزادی ہمارا بنیادی حق ہے اس کیلے ہم لڑیں گے،اپوزیشن رہبر کمیٹی کے فیصلے پر سینیٹ میں چیئرمین کی تبدیلی کیلئے قرار داد جمع کروا دی گئی ہے بہتر یہ ہو گا کہ چیئرمین خود استعفی دے دیں اس حکومت نے ہر طبقے کا جینآ حرام کر دیا ہے ۔حکومت آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ گئی ہے۔