
کراچی (رنگ نوڈاٹ کام )وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر آج کراچی پہنچیں گے۔اپنےدورہ میں وزیراعظم صنعت
کاروں تاجروں ،تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اوراتحادی جماعتوں کے وفود سے ملاقاتیں کریں گے ۔
وزیراعظم عمران خان کوکراچی میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں پربریفنگ دی جائے گی،جبکہ گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وزیر اعظم کے دورہ کراچی کے حوالے سے ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان آج بدھ کو کراچی پہنچیں گے اوروزیراعظم کی معاشی ٹیم بھی ان کے ہمراہ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بزنس کمیونٹی سے خطاب کریں گے اور ان کے مسائل سنیں گے اور اس سلسلے میں ایک روڈ میپ کی تیاری پر گفتگو کی جائے گی۔














