
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے نیب میں پیش ہونےسے متعلق عوام سے
رائے مانگ لی ہے۔
اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا ہےکہ میری پریس کانفرنس میں تمام سازشیں بےنقاب ہونے کے باوجودگھبراہت میں حکومت نے میرے خلاف ایک اور مقدمہ قائم کردیا ہے۔ میں عوام سے پوچھتی ہوں کہ میرے سوالات کے جواب ملنے کی بجائے کیا مجھے اس نیب میں پیش ہونا چاہیے ؟جو آڈیو اور ویڈیو کے ذریعے یرغمال ہو۔
مریم نوازنے عوام کومخاطب کرتے ہوئے کہ میں آپ سے مشورہ چاہتی ہوں کہ مجھے ایک ثابت شدہ انتقام کےسامنے پیش ہونے کابائیکاٹ کرنا چاہیے یا پیش ہوکر نیب عدالت میں کھڑے ہوکر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بلاناہے تو اپنے رسک پر بلانا میری باتیں نہ سن سکو گے نہ سہہ سکوگے، یہ ناہو کہ سرپیٹتے رہ جائو ۔














