
سکھر(ویب ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج جمعرات کو سکھرمیں مہنگائی کیخلاف
دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ.عمران خان کاہر وعدہ اور دعوی جھوٹا نکلا ہے۔ایک کروڑ ملازمتوں کا وعدہ بھی جھوٹ ثابت ہوا ۔
سکھر میں پیپلزپارٹی کے کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےکیا ان کا کہنا تھا کہ عوام دشمن بجٹ میں ایک نوکری بھی نہیں، عوام دشمن بجٹ میں ایک گھر بھی نہیں،50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ بھی جھوٹا نکلا۔ بجٹ میں کرپٹ کو کھلی چھوٹ دینا اور قربانی کے جانور تک کا منی ٹریل مانگنا کون سا نظام ہے؟۔
بلاول بھٹو نےنظیر بھٹوکو منظوم خراج عقیدت پیش کرکے کیا، انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے ہماری پارٹی نے بے شمار قربانیاں دیں ۔آصف زرداری ہنستے ہوئے جیل چلے گئے۔فریال تالپور نے قربانی دی ہے۔ قیادت کو آگے بھی جتنی قربانی دینی پڑیں، ہم پوری طرح تیار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آئین کے لیے ذوالفقاربھٹو نے پھانسی کا پھندا قبول کیا، جمہوریت کے لیے شہید بے نظیر بھٹو نے جان دی۔جمہوریت اور آئین پرآج ہرطرف سے حملے ہو رہے ہیں، آئینی، معاشی اور جمہوری حقوق پرڈاکا ڈالا جا رہا ہے۔ ہم نے آئینی، معاشی اورجمہوری حقوق جانیں دے کر چھینے ہیں۔ آئین اور انسانی حقوق کے تحفظ پرآج پھرمل کر جدوجہدکرنی ہوگی۔ جب تک ہمارے جمہوری وآئینی حقوق محفوظ نہیں ہوں گے۔معاشی حقوق بھی محفوظ نہیں ہوسکتے۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ آصف زرداری نے عالمی معاشی بحران کے باوجود پینشن اور تنخواہوں میں اضافہ کیا، اگر پاکستان پیپلزپارٹی سے سیاسی لڑائی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ پورے صوبے کو ٹارگٹ کیا جائے، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ کا معاشی قتل کیا جارہا ہے،انہوں نے کہاکہ جمعرات کو سکھر میں مہنگائی کے خلاف دھرنا دیا جائے گا اور سکھر سے پنجاب بارڈر تک ریلی نکالی جائے گی۔














